Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں ڈی سی سی صدر کے مکان پر الیکشن فلائنگ اسکواڈ کا دھاوا

محبوب نگر میں ڈی سی سی صدر کے مکان پر الیکشن فلائنگ اسکواڈ کا دھاوا

محبوب نگر ۔ /23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی انتخابات کے تعلق سے الیکشن کمیشن کو وصول شدہ شکایت کی بناء پر صدر ‘ضلع کانگریس کمیٹی عبید اللہ کوتوال کے مکان پر منگل کی نصف شب الیکشن فلائینگ اسکواڈ گوئند ریڈی کی قیادت میں دھاوا کیا گیا ۔ سرکل انسپکٹر سوم نارائن سنگھ کے ہمراہ پولیس ٹیم نے کوتوال کے مکان پر اچانک دھاوا بول دیا اور تقریباً ایک گھنٹہ تک مکان کی مکمل تلاشی لی گئی لیکن پولیس کو کوئی دستاویزات یا نقد رقم ہاتھ نہیں لگی ۔ دریں اثناء عبیداللہ کوتوال نے سیاست نیوز کو بتایا کہ برسراقتدار پارٹی محض اپوزیشن کو خوفزدہ کرنے کی غرض سے ایسے حربے اپنارہی ہے جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ان ایم ایل سی انتخابات میں دو نشستوں پر کامیابی کیلئے ٹی آر ایس کے پاس عددی طاقت نہیں ہے ۔ پھر بھی وہ دو نشستوںپر مقابلے کے لئے میدان میں ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے واقعات کا نتائج پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے ۔ کانگریس کے امیدوار کے دامودر ریڈی یقیناً کامیاب ہوں گے ۔ جس کیلئے پارٹی کی عددی طاقت موجود ہے ۔

TOPPOPULARRECENT