Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کی منظوری یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر تحفہ

محبوب نگر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کی منظوری یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر تحفہ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : میڈیکل کونسل آف انڈیا نے تلنگانہ کے مقام محبوب نگر میں ایک نیا گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہاسپٹل قائم کرنے کی اجازت دے دی ۔ اس طرح تلنگانہ ریاست کو آنے والے تعلیمی سال میں مزید 150 میڈیکل سیٹس حاصل ہوں گی ۔ ریاستی وزیر صحت کے لکشما ریڈی کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریاست میں یہ چھٹا سرکاری میڈیکل کالج ہوگا اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عنقریب کالج کی عمارت کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ محبوب نگر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے قیام کی اجازت کو تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر عوام کے لیے تحفہ قرار دیتے ہوئے لکشما ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی مساعی کی وجہ سے تلنگانہ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج حاصل ہوا ہے ۔ اب تلنگانہ میں میڈیکل سیٹس کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ہوں گی ۔ اب تک 850 سیٹس تھیں ۔ اس وقت جو گورنمنٹ میڈیکل کالجس قائم ہیں ان میں حیدرآباد میں گاندھی ، عثمانیہ میڈیکل کالجس ، ورنگل میں کاکتیہ میڈیکل کالج ، عادل آباد اور نظام آباد میڈیکل کالج شامل ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT