Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں یوم جمہوریہ تقریب کے ضمن میں اجلاس

محبوب نگر میں یوم جمہوریہ تقریب کے ضمن میں اجلاس

محبوب نگر۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم جمہوریہ تقاریب کے اس سال نئے انداز میں انعقاد کیلئے اقدامات کئے جانے کی ہدایت جوائنٹ کلکٹر شیوا کمار نائیڈو نے عہدیداروں کو دی۔ وہ چہارشنبہ کے دن ریوینیو میٹنگ ہال میں تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تقاریب میں سابق فوجیوں اور این سی سی کیڈٹس کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ پروگرام میں طلباء کے مظاہرہ کو بہتر بنانے کی تربیت دی جائے۔ ایوارڈز کی تقسیم میں پروٹوکال کو مدنظر رکھا جائے۔ پریڈ گراؤنڈ میں اسٹالس قائم کرتے ہوئے رنگارنگ پروگرامس منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے پروگرام کے دوران برقی خلل نہ ہونے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو پابند کیا۔ انہوں نے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اندرون دو یوم حکومتی ویلفیر اسکیموں پر عمل آوری سے متعلق رپورٹ چیف پلاننگ آفیسر کو روانہ کریں۔ اس موقع پر ڈی آر او بھاسکر آر ڈی او لکشمی نارائنا، ڈی آر او کے دامودھر ریڈی اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداران موجود تھے۔
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے
ایک شخص زخمی
محبوب نگر۔  19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر پر سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ون ٹاؤن سرکل انسپکٹر ستیا کے بموجب شیوا شکتی نگر محلہ سے تعلق رکھنے والے غفار چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں دودھ لے کر گھر واپس ہورہے تھے، کے ضلع جیل کے روبرو ایک تیز رفتار موٹر بائیک نے انہیں ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT