Tuesday , March 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں 12 مارچ کو بی سی کمیشن کا اجلاس

محبوب نگر میں 12 مارچ کو بی سی کمیشن کا اجلاس

محبوب نگر /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسسٹنٹ بی سی ویلفیر آفیسر ودیا ساگر راؤ نے بتایا کہ 12 مارچ بروز اتوار کمیشن کے عہدیداران مستقر محبوب نگر کے ریونیو میٹنگ ہال یا امبیڈکر بھون میں 12 بجے دن اجلاس منعقد کرتے ہوئے بی سی ای کے تعلق سے نمائندگیاں وصول کریں گے ۔ تلنگانہ بی سی اسٹیڈی سرکل محبوب نگر میں بی سی مائناریٹی آفیسر کی جانب سے مسلم نمائندوں اور سماجی تنظیموں کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ مائناریٹی ویلفیر آفیسر عبدالحمید نے بتایا کہ بی سی کمیشن مستقر محبوب نگر کے 500 مسلم خاندانوں کے اعداد و شمار حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ جس کیلئے فارم کی خانہ پری ضروری ہے ۔ جنہیں عہدیداران عوام تک پہونچائیں گے ۔ اجلاس میں محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ ٹی آر ایس قائدین امتیاز اسحق ، تقی حسین تقی ، ابراہیم قادری ، مکرم علی متین ، بابر شیخ ، حافظ ادریس ، مرزا قدوس بیگم مسلم لیگ ، سید سعادت اللہ حسینی ، رشید رہبر ، محمد فاروق ، محمد رحمت اور آل میوا کے ریاستی سکریٹری شیخ فاروقی حسین موجود تھے ۔

کلواکرتی میں کسان کی خودکشی
کلواکرتی /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی ایس آئی جالیندر ریڈی کے مطابق مکرالا کا رہنے والا کسان جی پروتالو عمر 48 سال نے آج صبح کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ خودکشی کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا ۔ جنہیں آج بذریعہ 108 کلواکرتی ہاسپٹل منتقل کیا جاکر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT