Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں 16جولائی کو مجلس عاشقان رسول کا احتجاجی جلسہ

محبوب نگر میں 16جولائی کو مجلس عاشقان رسول کا احتجاجی جلسہ

محبوب نگر۔/13جولائی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس عاشقان رسول ؐ محبوب نگر کے زیر اہتمام مدینہ منورہ میں بم دھماکوں کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ عام  16جولائی ہفتہ کو بعد نماز عشاء بمقام ضلع پریشد گراونڈ محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ بارش کی صورت میں جلسہ رائل فنکشن ہال میں ہوگا۔ جلسہ کی نگرانی حضرت العلامہ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ کریں گے۔ صدارت حضرت سید شاہ عبدالرزاق قادری سجادہ نشین درگاہ مردان علی شاہ صاحب کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا سید احمد ومیض ندوی استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد، مولانا حافظ محمد اسمعیل امام و خطیب جامع مسجد محبوب نگر مخاطب کریں گے۔ استقبالیہ کمیٹی نے عامتہ المسلمین سے اس عظیم الشان جلسہ میں بھاری تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

ودیا والینٹرس کیلئے 337 درخواستیں
یلاریڈی۔/13جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ اور لنگم پیٹ کے سرکاری اسکولس میں ودیا والینٹرس کیلئے337درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ ناگی ریڈی پیٹ میں 87 لنگم پیٹ میں 250 درخواستیں داخل کی گئیں۔ ایم ای او گووردھن ریڈی نے مزید بتایا کہ تلگو میڈیم SGT سے متعلق 61 درخواستیں ، اردو میڈیم کیلئے5 اسکول اسسٹنٹ ریاضی2، اسکول اسسٹنٹ سماجی علم 7 ہندی کیلئے 1، تلگو کیلئے 3، پنڈت کیلئے 2، ہندی پنڈت کیلئے 6 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ درخواستوں کی رپورٹ DEOکے حوالے کی جائیں گی۔ منڈل لنگم پیٹ کے  مختلف اسکول میں خالی جائیداد 35 کیلئے 250  درخواستیں داخل ہوئی ہیں جس میں SGT کیلئے 150، تلگو، ہندی پنڈتوں کیلئے، اسکول اسسٹنٹ کیلئے 100 درخواستیں وصول کی گئی ہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT