Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں 19 جون کو حج تربیتی اجتماع

محبوب نگر میں 19 جون کو حج تربیتی اجتماع

محبوب نگر ۔ 15 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالرحمن پبلسٹی سکریٹری حج سوسائٹی کی اطلاع کے مطابق حج سوسائٹی محبوب نگر کے زیراہتمام ضلع کے منتخب عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع 19 جون صبح 10 بجے سے افطار تک بمقام الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ اجتماع سے مولانا ومیض احمد ندوی استاد دارالعلوم حیدرآباد اور مولانا تسلیم انصاری استاد دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ مخاطب کریں گے اور حج و عمرہ اور زیارت النبی ؐ سے متعلق بیان کریں گے۔ نماز ظہر، عصر، مغرب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں عازمین کیلئے افطار اور طعام کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ حج مصارف کی دوسری قسط کے چالان بھی حاصل کئے جائیں گے۔ منتخبہ عازمین اور خانگی ٹراویلس کے عازمین مقررہ وقت پر شرکت کریں۔

TOPPOPULARRECENT