Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں 24 فروری کو کل ہند مشاعرہ

محبوب نگر میں 24 فروری کو کل ہند مشاعرہ

محبوب نگر /17 فروری ( ذریعہ فیاکس ( ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کا کل ہند سنجیدہ مزاحیہ مشاعرہ 24 فروری بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء 8.30 بجے شب الماس گارڈن فنکشن ہال محبوب نگر پر منعقد ہوگا ۔ اس مشاعرہ کی صدارت جناب حلیم بابر کریں گے جبکہ مہمان شعراء میں جناب حسنین سائر ( دہلی ) جنرل سکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند دہلی جناب مظہر محی الدین ( ہبلی ) سابق صدر ادارہ ادب اسلامی کرناٹک ، شمس جالنوی ( مہاراشٹرا ) محسن آفتان ( مہاراشٹرا) ریاض تنہا صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ ، مسعود جاوید ہاشمی ، طاہر گلشن آبادیت ، ظفر فاروقی شاہد عدیلی ( حیدرآباد ) عبدالرحیم قمر ، شیخ احمد ضیاء ( نظام آباد ) اقبال درد ( ورنگل ) رحیم راہی ( عادل آباد ) شعیب الحق طالب ( جگتیال ) فریاض علی سکندر ( سنگاریڈی ) احسن منظر( سنگاریڈی ) نوید عبدالجلیل ( ظہیر آباد ) فیصل وارثی ( کریم نگر ) فاروق ساحل ( تانڈور ) عبدالقیوم یاور ( تانڈور ) ماہر نرملی ( نرمل ) لطیف آرزو ( کوہیر ) کے علاوہ مقامی ممتاز شعراء کرام و جڑچرلہ کے شعراء اپنا کلام سنائیں گے ۔ اس مشاعرہ میں جواں سال ادیب ڈاکٹر عزیز سہیل کی تصنیف ’’ میزان نو ‘‘ کا رسم اجراء جناب حسنین سائر ( دہلی ) جنرل سکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند انجام دیں گے ۔ ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ جامیؔ وجودی نائب صدر ادارہ حلیم بابر سرپرست ادارہ نے شہریان محبوب نگر سے اس کل ہند مشاعرہ کے مشاعرہ میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ مہمانان خصوصی اور اعزازی مہمانوں کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT