Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگر میں 25 سیاہ ہرن فوت

محبوب نگر میں 25 سیاہ ہرن فوت

مکئی کی فصل کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کھانے کا شبہ
حیدرآباد 7 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) ضلع محبوب نگر میں تقریبا 25 کالے ہرن فوت ہوگئے اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے مکئی کی فصل کیلئے استعمال کی جانے والی جراثیم کش ادویات کھا لئے تھے ۔ جنگلات کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ گماڈم گاوں کے افراد نے دریائے کرشنا کے کنارے کل سیاہ ہرنوں کو مردہ پایا اور انہوں نے اس بات سے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو واقف کروایا ۔ محبوب نگر کے ضلع ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سی گنگا ریڈی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہم کو شبہ ہے کہ کالے ہرنوں نے وہ کھاد اور جراثیم کش ادویات کھا لی تھیں جو مکئی کی فصل کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔ کچھ کسانوں نے محکمہ مال کی اراضیات پر یہ فصل غیر قانونی طور پر اگائی ہے ۔ یہ اراضی سری سیلم ذخیرہ آب کا زیر آب علاقہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جملہ 25 سیاہ ہرن مرے ہیں۔ ہم نے ہر نعش سے کچھ نمونے حاصل کئے ہیں اور انہیں فارنسک معائنہ کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی اموات کی حقیقی وجہ کا پتہ چلایا جاسکے ۔ انہوںنے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی فصل کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ جن دو کسانوں نے مکئی کی غیر قانونی فصل کی تھی ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT