Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں 3 اکٹوبر کو ’’یاد محوی‘‘ کا اہتمام

محبوب نگر میں 3 اکٹوبر کو ’’یاد محوی‘‘ کا اہتمام

عنقریب استقبالیہ کمیٹی کی تشکیل ، جناب بابر شیخ کا بیان
محبوب نگر /10 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب ناصر بن احمد باہسیال ( بابر شیخ ) نائب صدر محوی اکیڈیمی کی اطلاع کے بموجب محبوب نگر کے کہنہ مشق و بزرگ استاد شاعر جناب احمد بن سلطان محویؔ مرحوم کی یاد میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ’’ یادِ محوی‘‘ ( ادبی اجلاس و مشاعرہ ) بتاریخ 3 اکٹوبر 2015ء بروز ہفتہ 8 ساعت شب ٹاون ہال محبوب نگر منعقد کیا  جارہا ہے ۔ اس پروگرام میں محبوب نگر کے معروف شاعر عبداللہ بن ذاکن حضرمی کے مجموعہ کلام ’’ ذاکن کی شاعری ‘‘ کا رسم اجراء بھی عمل میں آئے گا ۔ علاوہ ازیں محبوب نگر کے ممتاز ادیب و افسانہ نگار جناب سلیم اقبالؔ موظف پرنسپل کے افسانوں کے مجموعہ ‘‘ روشنی کے اندھیرے ‘‘ کی رسم اجراء بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ جناب احمد بن سلطان محویؔ مرحوم کی ادب پرستی ، قادر الکلامی کے چرچے نہ صرف ریاستی بلکہ بین  الاقوامی سطح پر بھی ہوتے رہے ہیں ۔ وہ ایک مشفق استاد ، معمار قوم ہونے کے ساتھ ایک منفرد شاعر تھے جن کا کلام کئی دہائیوں قبل ریڈیو کے ذریعہ ساری دنیا میں نشر ہوتا رہا ۔ مرحوم ایک خاموش ملی خدمت گذار تھے ۔ دو مرتبہ ایم ایل سی ٹکٹ کی پیشکشی کو مسترد کردیا ۔ بابر شیخ نے بتایا کہ اس پروگرام میں ممتاز ریاستی ادباء و شعراء حضرات شرکت کر رہے ہیں ۔ بہت جلد استقبالیہ کمیٹی کی تشکیل کیلئے اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT