Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر کے تمام پراجکٹس کی 2016ء تک تکمیل

محبوب نگر کے تمام پراجکٹس کی 2016ء تک تکمیل

محبوب نگر۔17اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے زیر التواء پراجکٹس کا تلنگانہ تلگودیشم قائدین نے جو دورہ کیا ہے وہ صرف دکھاوا ہے اور وہ کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ الزام ریاستی وزیر بڑی صنعتیں جوپلی کرشنا راؤ نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ جولائی 2016ء تک ضلع کے سارے پراجکٹس کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور ان کاموں کیلئے حکومت نے 970کروڑ منظور کئے ہیں۔ آر ڈی ایس کے تحت 25ہزار ایکر کو سیراب کرنے کا سہرا تلنگانہ حکومت کے سر ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ کرناٹک حکومت کرشنا ندی پر جو زائد پراجکٹس تعمیر کررہی ہے۔ اس پر چیف منسٹر نظر رکھے ہوئے ہیں ضرورت پڑنے پر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اندرون 4سال سنہرا تلنگانہ حاصل کرلیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT