Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب چوک کے کلاک ٹاور کی تزئین نو و عظمت رفتہ کی بحالی کا منصوبہ

محبوب چوک کے کلاک ٹاور کی تزئین نو و عظمت رفتہ کی بحالی کا منصوبہ

جی ایچ ایم سی سے رقمی منظوری ، گھڑیال سیاحوں کی مرکز توجہ
حیدرآباد۔19اپریل(سیاست نیوز) محبوب چوک میں واقع کلاک ٹاؤرکی مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے تزئین و آہک پاشی کے عمل کا آغاز کیا جائے اور بہت جلد ان کاموں کے لئے منظورہ 1.5کروڑ کی اجرائی کے احکام جاری کردیئے جائیں گے۔جی ایچ ایم سی عہدیداروں کے مطابق شہر حیدرآباد میں موجود اس تاریخی محبوب چوک گھڑیال کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے اقدامات کی منصوبہ بندی عرصہ دراز قبل کی گئی تھی لیکن اب جبکہ حکومت نے شہر میں موجود تاریخی مقامات کی عظمت کی بحالی کا فیصلہ کیاہے تو ایسی صورت میں اس گھڑیال کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے اور گھڑیال کے اطراف موجود پارک کو ترقی دیتے ہوئے اسے عوام کے استعمال کے قابل بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔پرانے شہر میں واقع اس قدیم تاریخی گھڑیال کو کارکرد بنانے کے علاوہ اس کی آہک پاشی کیلئے منظور کئے گئے بجٹ کی اجرائی کے احکاما ت موصول ہوتے ہی قدیم طرز تعمیر کے ماہرین سے مشاورت کے فوری بعد مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے ٹنڈر کی طلبی کا عمل شروع کیا جائے گا اورٹنڈر طلب کئے جانے کے بعد اندرون ایک ماہ کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی جائیں گی۔بتایاجاتا ہے کہ جولائی کے اوائل میں جی ایچ ایم سی کی جانب سے محبوب چوک گھڑیال کی تزئین نو کے کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ان کاموں کی تکمیل کے لئے درکار وقت کے متعلق عہدیداروں نے بتایا کہ جب تک طرز تعمیر کے ماہرین کے ہمراہ مشاورت نہیں کی جاتی اس وقت تک یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان کاموں کی تکمیل کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا۔بتایاجاتا ہے کہ محبوب چوک گھڑیال کو کارکرد بنانے نئے گھڑیوں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ مکمل مینار کی آہک پاشی اور اطراف کے پارک کو مزید بہتر بنانے اور اسے عوام کے استعمال کے قابل بنانے کے اقدامات کے لئے عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل پر بھی غور کیا جا رہاہے کیونکہ اس پارک کے اطراف موجود دکانات کی برخواستگی کو ممکن بنانے یا انہیں کسی اور مقام پر منتقل کرنے کے لئے مذاکرات کئے جائیں کیونکہ بلدی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس پارک کے اطراف موجود تجارتی سرگرمیاں کافی زمانہ سے ہیں اسی لئے انہیں فوری ختم کرنے کے بجائے منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT