Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / محترمہ بلقیس بلگرامی کی نایاب پینٹنگس کی نمائش

محترمہ بلقیس بلگرامی کی نایاب پینٹنگس کی نمائش

سریشتہ آرٹ گیلری جوبلی ہلز میں جاری ، مصوری کے انقلابی نمونے دیکھنے کے لائق
حیدرآباد۔9ڈسمبر(سیاست نیوز) تاریخی شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئی اور کینڈا میں رہائش پذیر مصور محترمہ بلقیس بلگرامی کی نایاب پینٹنگس سریشتہ آرٹ گیلری ‘ جوبلی ہلز میں 5تا 20ڈسمبر نمائش کے لئے رکھی گئی ہیںجس کا افتتاح مسٹر جگدیش متل نے کیا ۔ محترمہ بلقیس بلگرامی کا شمار شہر حیدرآباد کی تہذیب و تمدن کے ان علمبرداروں میںہوتا ہے جو نظریات کو پینٹنگس میںڈھال کروہ پیغام عام کرنا چاہتے ہیں جو ملک او رمعاشرے کی ترقی کے لئے سازگار بھی ثابت ہوتا ہے۔گرئجویشن کی تکمیل کے بعد محترمہ بلقیس بلگرامی نے گورنمنٹ آرٹ کالج فائن آرٹس اینڈ آرکیٹکچر سے مصوری کی تعلیم حاصل کی ۔پینٹنگس میںمہارت حاصل کرنے کے بعد انہیں اٹلی حکومت کی جانب سے اسکالر شپ فراہم کی گئی تاکہ اٹلی کے اکیڈیمک ڈی بیلا میں آرٹس کی تعلیم حاصل کرسکیںاور اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے محترمہ بلقیس بلگرامی نے اپنے فن مصوری میںمزید نکہار پیدا کیا۔ آج محترمہ کی مصوری کے نمونے نایاب پینٹنگس میں شمار کئے جاتے ہیں۔تقریباً پچاس سال کے بعد محترمہ بلقیس بلگرامی کی پینٹنگس دوبارہ شہر حیدرآباد میںنمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔ شہر حیدرآباد کی یہ مایہ ناز آرٹسٹ محترمہ بلگرامی نے مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں1961میں اپنی مصوری کے نمونوں کو نمائش کے لئے رکھا تھا جس کا افتتاح ڈاکٹر ملک راج آنند کے ہاتھوں عمل میںآیا تھا۔چند سالوں بعد دوبارہ جب ممبئی شہر میںبلقیس بلگرامی کی پینٹنگس نمائش کے لئے رکھا گیا تب مغل اعظم فلم کے مکالمے نگار امان اللہ خا ن امان نے اس پینٹنگس پر نظم ہی لکھ دی او راپنی نظم کے ہر شعر میںانہوں نے محترمہ بلقیس بلگرامی کی مایہ ناز پینٹنگس کو شامل کیا۔ویسے تو ہر مصور کی اپنی ایک شناخت او ر پہچان ہوتی ہے اسی طرح محترمہ بلقیس بلگرامی کی مصوری کی بھی اپنی ایک شناخت ہے ۔ یہ آرٹسٹ اپنے ذہن میںپیدا ہونے والی انقلابی کیفیت کو رنگ دیکر اسکیچ تیار کرتی ہیں۔ لینڈ اسکیپ پینٹنگس میںبھی محترمہ بلقیس بلگرامی نے کافی شہرت او رمقبولیت حاصل کی ہے مگر سریشتہ آرٹ گیلری میںرکھے گئے ا ن کی مصوری کے نمونے مصائب زدہ حالت سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کو حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT