Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / محترمہ قمر جمالی کے ناول ’’آتش راں‘‘ کی رسم رونمائی تقریب

محترمہ قمر جمالی کے ناول ’’آتش راں‘‘ کی رسم رونمائی تقریب

 

حیدرآباد ۔ /13 جولائی (دکن نیوز) انجمن ترقی پسند مصنفین اُردو ہندی ، تلنگانہ حیدرآباد لٹریری فورم ، القلم سوسائیٹی اور تلنگانہ رائیٹرس اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے تعاون و اشتراک سے رسم رونمائی ’’آتش راں‘‘ ناول مصنفہ قمر جمالی کی رسم رونمائی پدم شری جیلانی بانو کے ہاتھوں گلشن حبیب ، اردو ہال حمایت نگر میں ہفتہ /16 جولائی 6.30 بجے شام انجام پائے گی ۔ اس تقریب کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ اس تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر بیگ احساس ، پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری  / ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ ، جناب نورالحسنین اورنگ آباد ، جناب کے پرسن چندبھنڈاری شرکت کریں گے ۔ جب کہ پروفیسر نسیم الدین فریس ڈین فیکلٹی آف آرٹس مانو ، ڈاکٹر آمنہ تحسین ڈائرکٹر شعبہ تعلیم نسوان مانو ، ڈاکٹر حبیب نثار شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ، جناب خواجہ کمال الدین چیرمین فرحت اللہ بیگ سوسائیٹی (یو ایس اے ) اظہار خیال کرینگے ۔ ناظم اجلاس ڈاکٹر محمد زاہد الحق ہوں گے۔

شمس آباد میں ہریتاہرم پروگرام میں ٹرافک اے سی پی کی شرکت
شمس آباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد میں ضلع پریشد ہائی اسکول گراؤنڈ میں ہریتا ہرم پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ٹریفک اے سی پی ستیش نے شرکت کرتے ہوئے شجرکاری کرکے پروگرام کا آغاز کیا ۔ ٹرافک اے سی پی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ہریتا ہرم پروگرام کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں ۔ جس کے تحت لاکھوں پودے لگائے جارہے ہیں جس سے ہر طرف ہرا بھرا دکھائی دے گا اور ماحولی آلودگی میں بھی کمی ہوگی ۔ شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے کہا کہ حکومت کے اس پروگرام میں ہر کوئی حصہ لیتے ہوئے شجرکاری کریں ۔ اس پروگرام میں ٹریفک انسپکٹر بھاسکر ریڈی ، محمد غوث خان سب انسپکٹر ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، اجئے  ، نریش ، وینکٹیش یادو ، ملا ریڈی گرام پنچایت ممبر ، کلیم نرسمہا گوڑ ، نندراج گوڑ ، ناگرجن یادو ، محمد شفیق احمد کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT