Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / محرم زمرہ کے تحت خواتین کیلئے 200 نشستیں

محرم زمرہ کے تحت خواتین کیلئے 200 نشستیں

حج 2016 ء کیلئے 23 مئی تک درخواست داخل کرنے کی سہولت
حیدرآباد 19 اپریل (پریس نوٹ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ وزارت خارجہ ہند نے محرم زمرہ کے تحت ملک بھر میں ایسے منتخب عازمین حج کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش مند خواتین کے لئے جملہ 200 نشستیں مختص کی ہیں جن کے محرم کے نام تو قرعہ اندازی میں آچکے ہیں لیکن پاسپورٹ دستیاب نہ رہنے یا کسی اور معقول عذر کی بناء پر ان کے نام کور میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ اس زمرہ میں اہل خواتین خانہ پُری کی گئی درخواستیں 23 مئی تک دفتر ریاستی حج کمیٹی میں داخل کرسکتی ہیں۔ اس زمرہ میں درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں ہرگز توسیع نہیں کی جائے گی۔ درخواستوں کی تعداد زیادہ ہوجائے تو قرعہ اندازی کی جائے گی۔ انھوں نے وضاحت کی کہ شرعی قوانین کے مطابق کوئی خاتون شرعی محرم کے بغیر سفر حج نہیں کرسکتی۔ چنانچہ فریضۂ حج ادا کرنے کی خواہش مند خواتین کے لئے 200 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ انھوں نے خواتین سے اس موقع سے استفادہ کرنے کی خواہش کی اور کہاکہ وہ اپنی درخواست میں یہ وضاحت ضرور کریں کہ حج درخواست داخل کرنے کے مرحلہ میں انھوں نے اپنے محرم کے ساتھ درخواست کیوں داخل نہیں کی۔ وہ محرم کے ساتھ اپنے رشتہ کے تعلق سے بھی دستاویزات داخل کریں ورنہ ان کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔ وہ یہ وضاحت بھی کریں کہ وہ اسی محرم کے ساتھ کیوں جانا چاہتی ہیں اور آنے والے برسوں میں کیوں جا نہیں سکتیں۔ مزید تفصیلات دفتر ریاستی حج کمیٹی واقع حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT