Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / محرم زمرہ کے تحت درخواستیں داخل کرنے کی پیر تک سہولت

محرم زمرہ کے تحت درخواستیں داخل کرنے کی پیر تک سہولت

حیدرآباد19مئی ( پریس نوٹ ) پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفسیر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وزارت خارجہ حکومت ہند نے حج 2016کے لئے ایسے منتخب عازمین حج کے ہمراہ سفر حج کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش مند خواتین کیلئے محرم زمرہ کے تحت ملک بھر میں جملہ 200نشستیں مختص کی ہیں جن کے محرم کے نام تو منتخب ہوچکے ہیںلیکن کسی وجہ سے وہ درخواست داخل کرنے سے رہ گئی تھیں اور ان کے نام کور میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ اب مرکزی حج کمیٹی نے محرم کے ساتھ کور میں شمولیت کیلئے ایسی خواتین سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ خواہش مند خواتین 23مئی تک دفتر ریاستی حج کمیٹی میں اپنی درخواستیں داخل کرسکتی ہیں ‘ اس زمرہ میں درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میںہرگز توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہو ںنے مزید بتایا کہ اگر درخواست گزاروں کی تعداد مقررہ کوٹہ سے بڑھ جائے تو پھر ان میں قرعہ اندازی ہوگی ۔انہوں نے بتایا کہ شرعی قوانین کے مطابق کوئی خاتون شرعی محرم کے بغیر سفر حج نہیں کرسکتی‘ چنانچہ اسی مقصد کے تحت یہ سہولت فراہم کی گئی ہے‘ جس سے ریاست کی خواتین استفادہ کرسکتی ہیں۔ خواتین اپنی درخواست میں اس بات کی ضرور وضاحت کریں کہ حج درخواست داخل کرنے کے مرحلہ میں انہوں نے اپنے محرم کے ساتھ کیوں درخواست داخل نہیںکی تھی۔وہ محرم کے ساتھ اپنے رشتہ  کے تعلق سے بھی دستاویزی ثبوت پیش کریں ورنہ ان کی درخواست مسترد ہوجائے گی۔ مزید تفصیلات دفتر حج کمیٹی ‘ واقع حج ہاؤز نامپلی‘ حیدرآباد ( فون نمبر 040-23298797)سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT