Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / محروس امریکیوں پر ایران کو امریکی دھمکیاں مسترد

محروس امریکیوں پر ایران کو امریکی دھمکیاں مسترد

تہران ۔ 23جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ایران نے امریکہ کے ان مطالبات کو مسترد کردیا کہ محروس امریکیوں کو آج رہا کردیا جائے اور کہا کہ عدلیہ پر اس کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدلیہ ‘ عدالتیں اور جج ایران میں بالکل آزاد ہیں ۔ جیسا کہ کسی بھی دوسرے ملک میں ان کا موقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مداخلت اور دھمکی آمیز بیان امریکی عہدیداروں اور اداروں کی جانب سے ایران کے عزم کو متاثر نہیں کرسکتا ۔ ایران اپنے عدالتی نظام کی آزادی کا پابند ہے اور عدالتی نظام مجرموں کو سزا دینے اور ملک کی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سزا دینے کیلئے قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل وائٹ ہاؤز صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اس غیر منصفانہ امریکی شہریوں کی قید کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ‘ بہتر یہی ہے کہ ایران انہیں آزاد کردیں اور امریکہ واپس بھجوادیں ۔ صدر امریکہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرکاری خبررساں ادارہ ’’ژن ہوا ‘‘ کے بموجب چینی نژاد امریکی محقق ساکن پرنسٹن کو جاسوسی کے الزام میں 10سالہ قید سنائی جاچکی ہے اور یہ عدالت کا فیصلہ ہے ۔ حکومت ایران اس میں کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتی ۔

TOPPOPULARRECENT