Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / محروس باپ اور دو فرزندان کی رہائی

محروس باپ اور دو فرزندان کی رہائی

پاسپورٹ ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت نوٹس کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 10ستمبر ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد جنہیں کل حراست میں لیا گیا تھا‘ آج مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب 40سالہ محمد عبدالملک اور ان کے دو بیٹے 20سالہ محمد فیض اللہ اور 17سالہ کم عمر بیٹے کو کل شبہ کی بنیاد پر راجندر نگر پولیس اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں نے حراست میں لے لیا تھا ۔ مذکورہ افراد کو حراست میں لئے جانے کے بعد ایک مخصوص میڈیا کی جانب سے انہیں داعش کے ارکان ہونے اور قومی تحقیقاتی ایجنسی ( ین آئی اے ) اور یو پی پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی بات بتائی تھی ‘ لیکن کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈلیا نے تینوں افراد کو تفتیش کے بعد ان کے خلاف جعلسازی ‘ دھوکہ دہی اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں سی آر پی سی کے دفعہ 41 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے رہا کردیا ۔ انسپکٹر راجندر نگر وی اومیندر نے بتایا کہ عبدالملک اور ان کے دو بیٹوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور ان کی شہریت کی تصدیق کے بعد انکے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT