Sunday , March 26 2017
Home / Top Stories / محسن رضا یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ کے واحد مسلم وزیر

محسن رضا یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ کے واحد مسلم وزیر

 

 
لکھنؤ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاست داں بننے والے محسن رضا یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ کے واحد مسلم وزیر ہیں۔ محسن رضا 2013ء میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اور انہیں اس پارٹی کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ بی جے پی نے یوپی میں اپنے ’’مسلم پوسٹر بوائے‘‘ کے طور پر پیش کیا تھا۔ سیاست میں داخلے سے قبل وہ فرسٹ کلاس کرکٹر تھے جو قومی سطح پر یوپی کی نمائندگی کرنے کے علاوہ رانچی ٹروفی کے کئی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ وہ لکھنؤ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔ محسن رضا ابتداء سے ملائم سنگھ یادو کے کٹر ناقد رہے ہیں اور اُنہیں اپنے سیاسی فائدہ کیلئے مسلمانوں کا استعمال و استحصال کرنے کیلئے موردالزام ٹھہراتے رہے ہیں۔
چیف منسٹر آدتیہ ناتھ اور دونوں چیف منسٹروں کیشو پرساد موریہ اور ڈکٹر دنیش شرما کی طرح محسن رضا بھی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں چنانچہ اندرون 6 ماہ انہیں قانون ساز اسمبلی یا کونسل کیلئے منتخب ہونا لازمی ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT