Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / محض ڈپازٹ سے کالا دھن سفید نہیں ہوتا : ریونیو سکریٹری

محض ڈپازٹ سے کالا دھن سفید نہیں ہوتا : ریونیو سکریٹری

ممبئی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریونیو سکریٹری ہنسمکھ آدیہ نے کہا ہے کہ یہ سمجھ لینا غلط ہوگا کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد رقومات کو بینکوں میں رکھا دینے کے بعد کالا دھن سفید ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کالا دھن اس وقت تک سفید نہیں ہوسکتا جب تک اس پر ٹیکس ادا نہ کیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ بریکس ملکوں نے ٹیکس سے متعلق ازخود معلومات فراہم کرنے نیز سرحد پار ٹیکس چوری پر قابو پانے کے لئے ٹیکس شفافیت پر عالمی معیارات اختیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ برازیل، روس، ہند، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تنظیم بریکس کے ریونیو سربراہان کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر ہنسمکھ آدیہ نے کہاکہ ’’کیا آپ سمجھتے ہیں کہ محض کسی بینک کھاتہ میں رقم جمع کردینے سے کالا دھن، سفید ہوجائے گا؟ ایسا نہیں ہوسکتا۔ بلکہ صرف کالا دھن بینکنگ چینل میں آیا ہے جس پر آپ ہرگز یہ نہیں کہہ سکتے کہ سارا کالا دھن اب سفید دھن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہ اس وقت ہی سفید ہوسکتا ہے جب اس پر تمام ٹیکس ادا کئے جائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT