Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / محض 40 روپئے کیلئے جھگڑا 2 افراد ہلاک ، دیگر 2 زخمی

محض 40 روپئے کیلئے جھگڑا 2 افراد ہلاک ، دیگر 2 زخمی

میرٹھ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ فوڈ کی ایک معروف دکان پر گاہکوں اور ملازمین کے گروپ میں محض 40 روپئے کیلئے مبینہ طور پر لڑائی ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ کل رات بِل میں 40 روپئے کے فرق پر لڑائی شروع ہوئی، جہاں فاسٹ فوڈ سنٹر کے ملازم نے ایک شخص پر آہنی سلاخ سے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں اس کے سَر سے خون بہنے لگا ۔ دیگر دو افراد فرار ہوگئے لیکن یہ شخص نے اپنے بھائی کو طلب کرلیا، جو کچھ ہی دیر میں فاسٹ فوڈ سنٹر پہنچ گیا اور اس کی ملازمین کے ساتھ لڑائی شروع ہوگئی۔ اس کارروائی میں جملہ 2 افراد ہلاک ہوئے اور دیگر 2 کو زخم آئے۔ پولیس نے اس حملے کے سلسلے میں فاسٹ فوڈ سنٹر کے تین ملازمین اور دیگر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT