Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / محض 777 روپے میں اسپائس جٹ کا ہوائی سفر

محض 777 روپے میں اسپائس جٹ کا ہوائی سفر

نئی دہلی، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سستی طیارہ سرویس فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جٹ کی نئی پیشکش ’لکی 7 سیل‘کے تحت اب مسافر محض 777 روپے (تمام ٹیکس سمیت) میں 22 فروری سے 25 فروری کے درمیان ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔کمپنی نے آج بتایا کہ لکی 7 سیل کے تحت کی گئی بکنگ 9 مارچ سے 13اپریل تک کی مدت کیلئے ہوگی۔ ہولی کے دوران گھر آنے جانے والے لوگوں کیلئے یہ پیشکش بہت سستی ہے۔ یہ پیشکش صرف گھریلو پروازوں میں منتخب راستوں پر ’پہلے آؤ پہلے پاؤ ‘کی بنیاد پر دی جا رہی ہے ۔ اسپائس جٹ کے مطابق یہ پیشکش صرف ون وے فیئرپر دستیاب ہے ۔ یہ پیشکش گروپ بکنگ پر نافذ نہیں ہوگی اور اسے کسی دوسری پیشکش کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ اس آفر کے تحت بک کئے گئے ٹکٹ منسوخ کرائے جا سکتے ہیں، جس میں کچھ ٹیکس کو کاٹ کر باقی پیسے واپس کر دیئے جائیں گے ۔جموں و سرینگر، اگرتلہ ۔گواہاٹی جیسے مقبول ہوائی راستوں سمیت دیگر نمایاں راستوں پر دستیاب یہ پیشکش صرف نان اسٹاپ پروازوں کیلئے درست ہے اور فاصلے کے حساب سے ہوائی کرایہ الگ الگ ہوگا۔ اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے اسپائس جیٹ کی ویب سائٹ، آن لائن ٹریول پورٹل، اسپائس جیٹ موبائل اپلی کیشن اور ٹراویل ایجنٹ کے ذریعے ٹکٹ بک کرائے جا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT