Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمداللہ 100 ویں ٹسٹ سے باہر

محمداللہ 100 ویں ٹسٹ سے باہر

کولمبو، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے آل راؤنڈرمحمداللہ کوناقص کارکردگی کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ سے باہر کر دیا گیا ہے  جوکہ بنگلہ دیش کا تاریخی100 واں ٹسٹ  ہے۔بنگلہ دیش ٹیم کے منیجر خالد محمود نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لئے اہم موقع ہو گا جب وہ اپنا 100 واں ٹسٹ کھیلنے اترے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ محمداللہ بہت تجربہ کار ہیں۔ہماری خواہش نہیں تھی کہ انہیں اس اہم میچ سے باہر کیا جائے لیکن وہ فی الحال فارم میں نہیں ہیں اور انہیں آرام کی ضرورت ہے ۔محمد اللہ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ کی دونوں اننگز میں محض آٹھ اور صفر کا اسکورکیا تھا جبکہ بولنگ میں انہوں نے محض دو اوور ہی ڈالے ۔ جبکہ وہ گزشتہ 10 ٹسٹ اننگز میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنائی۔

TOPPOPULARRECENT