Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمدعامر کی موجودگی کو مسئلہ نہ بنانے کراچی کے کپتان کو ہدایت

محمدعامر کی موجودگی کو مسئلہ نہ بنانے کراچی کے کپتان کو ہدایت

لاہور۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں محمد عامر کو کھلے دل سے ٹیم میں خوش آمدید کہا جائے گا جو پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد  ٹیم کیلئے بھی کھیل رہے ہیں اور ان کی واپسی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔اگرچہ پاکستانی ٹیم میں شمولیت سے قبل کیمپ میں پاکستان کے دو سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے محمد عامر کی مخالفت کی گئی لیکن کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا دعویٰ ہے کہ ان کی ٹیم میں محمد عامر کو ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایونٹ کیلئے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل دیگر فرنچائز مالکان کی بھی یہی کوشش تھی کہ وہ محمد عامر کی خدمات حاصل کریں لیکن انہوں نے ٹیم کے کپتان سے مشورے کے بعد فاسٹ بولر کیلئے کامیاب بولی دی۔ واضح رہے کہ کپتان شعیب ملک بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ 23 سالہ فاسٹ باؤلر کو کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے قبول کر لیا ہے اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی لانچنگ تقریب میں ان کا جس انداز سے استقبال کیا گیا وہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کیلئے آنے والے عرصے میں کوئی مشکل کھڑی نہیں ہو گی۔ سلمان اقبال کے مطابق انہوں نے کپتان کو اس بات کی ہدایت دی ہے کہ انہیں ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی قطعی ضرورت نہیں جو محمد عامر کی مخالفت کرتے ہوئے کوئی مسئلہ کھڑا کرنے کی کوشش کریں اور ویسے بھی ٹیم کیلئے منتخب ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے اس کا امکان نہیں ہے۔

 

عامر کا ولٹر ویٹ چیمپئن سے مقابلہ
لاس اینجلس۔ 20جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہفتہ کو مجوزہ ڈینی گارسیا اور رابرٹو گریرو کے درمیان مقابلے کے فاتح سے لڑیں گے۔ 19 ناک آؤٹس کے ساتھ 3-31 کا ریکارڈ رکھنے والے عامر کیلئے یہ مقابلہ لازمی ہے۔خیال رہیکہ گزشتہ ستمبر سبکدوشی کے بعد چیمپئن فلائیڈ مے ویدر جونیئر ڈبلیو بی سی ولٹر ویٹ خطاب  سے محروم ہو گئے تھے۔ اب گارسیا اور گریرو 23 جنوری کو لاس اینجلس، کیلی فورنیا میں اس ٹائٹل کیلئے مد مقابل ہوں گے۔ ڈبلو بی سی نے اپنے اعلان میں واضح کیا ہے کہ عامر اس مقابلے کے فاتح سے ٹکرائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT