Wednesday , September 20 2017
Home / مذہبی صفحہ / محمدعربی ﷺ وجہ تخلیق کونین

محمدعربی ﷺ وجہ تخلیق کونین

حافظ محمد جیلانی ، ایم ۔ اے
پہلے تم اس کے اور اس کے نام کے عاشق تو بنوحضرت عمرؓ کی طرح سنو عمرؓ کیسے عاشق تھے، اس کے کہ ایک مرتبہ دو آدمیوں میں جھگڑاہوگیادونوں مسلمان تھے فیصلے کے لئے دونوں اس عظیم انسان کے پاس گئے اس نے فیصلہ کیابڑامنصف تھاوہ مگر اس فیصلے کے خلاف اس شخص نے جس کے خلاف یہ فیصلہ جارہاتھا اس بادشاہ عرب سے خواہش ظاہر کی کہ میں اس قضیہ کافیصلہ دوبارہ عمر ؓسے کرواناچاہتاہوں۔اس نے کہااچھی بات ہے اور جب وہ عمرؓکے پاس فیصلہ کے لئے آیاتو عمرؓ نے اس کی گردن تلوار سے اڑادی کہ ایسے منصف کے فیصلے کے خلاف میرے پاس اپیل لایاہے خلاف پیمبر کے
رہ گزید کہ ہر گز بمنزل نخواہد رسید
ہاں وہ بڑے سچے عاشق تھے، ہاں وہی عمر ؓ اس کے ایسے سچے کہ جب وہ بادشاہ عرب واصل حق ہو اتو حضرت عمرؓ نے ہاتھ میں ننگی تلوار سونت لی تھی اور للکارتے رہے کہ جس کسی نے بھی اس کو مردہ کہااس کی گردن اڑادوں گا۔ایسے سچے عاشق ہی سچے پیرواور عمل کرنے والے بھی ہوتے ہیں ہاں سنویہی عمرؓ ایک بار سفر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ چلتے چلتے اونٹنی کی پیٹھ سے نیچے اتر پڑے ایک جگہ کچھ دیر کھڑے رہے کچھ دور جاکر ایک پتھر پر بیٹھ گئے نیچے پائوں چھوڑ کر۔ ساتھیوں نے وجہ دریافت کی تو حضرت عمر ؓ نے فرمایامیرے مولا نے ایک بار اسی طرح کیاتھامیں بھی کررہاہو اب میرے مولا نے کس لئے کیاتھی وہ مجھے معلوم نہیں سبحان اللہ ۔
واہ واہ کیاعاشق تھے وہ اس مولائے کُل کے
یہ وہ ذات گرامی ہے جس کے تاریخ انسان پر ان گنت احسانات ہیں‘جورہبر کُل ہے جس نے حجت الودع کے موقع پر منشورِ انسانی پیش کیا تھا اور آج کی دنیا کی عالمی تنظیم UNO نے اسے اپنے چارٹر کی زینت بنایا۔ جو امام القبلتین ہے جو محبوب رب المشرقین والمغر بین ہے جو وجہہ تخلیق کائنات ہے‘جو فخر موجودات ہے جو محبوب رب ذوالجلال ہے جس کے وسیلے سے دعائیں قبول ہوتی ہیں اور جس نے مسکینوں اور غریبوں کو  اپنے سینے سے لگایااور فرمایاکہ یہ میر ے ہیں جو نہ صرف شفیع المذنبین ہے بلکہ امام المرسلین بھی ہے جس کی غلامی کاشرف  ہفت اقلیم کی بادشاہت سے لاکھ درجہ بہتر ہے جو مظلوموں، بیکسوں مسکینوں لاچاروں محتاجوں کے لئے سایہ عاطفت ہے جو غریبوں کے لئے وجہہ تسکین ہے جس کے در کی خاک آنکھوں کی ٹھنڈک ہے جس کالعاب دہن وجہہ شفائے مریضاں ہے جو راحت عاشقاں ہے جو مونس غمگساراں ہے جو حامی وناصر گنہگاراں ہے وہ جو الفقر فخری جس کاسرمایہ ہے، وہ جس نے فرمایاکہ میں مکارم اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجاگیاہوں جس کی زندگی نمونہ ہے ،آقاکے لئے بھی، غلام کے لئے بھی، کمزور کے لئے بھی، شہر زور کے لئے بھی، موجود کے لئے بھی، مجبور کے لئے بھی، غنی کے لئے بھی، مسکین کے لئے بھی، غرض تمام بنی نوع انسان کے لئے جس کی زندگی نمونہ ہے وہ جس کے اوصاف حسنہ کی تعریف سے قلم وذہنِ انسانی بلکہ کائنات کی ہر چیز عاْجز ہے وہ ذات گرامی ہے آقائے نامدار تاجدار بطحیٰ جدالحسن والحسین مولانا ومولیٰ الثقلین فخر موجودات حضور ختم المرسلین حضرت محمد مصطفی ﷺکی۔ آو اس ذات گرامی پر اس اسم محمدؐ پر درود پاک کے نذرانے پیش کریں ۔ اللہم صل علی سیدنا مولَانا محمد وعلی آل سید نا ومولَانا محمد وبارک وسلم اور پھر اپنے دل سے سوال کریں کہ یہ ذات گرامی محمدﷺ کون ہیں مگر ذراہوشیار ی سے اور ادب سے سوال کریں۔
باخددیوانہ باشد بامحمد ہوشیار

TOPPOPULARRECENT