Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد آصف سیالکوٹ کے کپتان مقرر

محمد آصف سیالکوٹ کے کپتان مقرر

کراچی ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کو قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنمنٹ کیلئے سیالکوٹ ریجن کی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ یہ ایونٹ کا آغاز 5 مارچ کو ہورہا ہے جو آصف کیلئے کرکٹ میں واپسی کے بعد دوسرا ٹورنمنٹ ہوگا۔ آصف اور سابق کپتان سلمان بٹ نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ سالہ پابندی کی سزا پوری کرنے کے چار ماہ بعد رواں سال جنوری میں ڈومیسٹک ونڈے کپ میں واپڈا کی جانب سے کرکٹ میں واپسی کی تھی جبکہ سیالکوٹ ریجن کی گریڈ ٹو ٹیم کے کپتان مقرر کئے جانے کے بعد ان کی نیشنل ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے۔ آئی سی سی نے محمد عامرسمیت دونوں کھلاڑیوں کو 2010ء میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹسٹ میں رقم کے عوض نوبال کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT