Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد اسد اللہ، ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کے ایڈیشنل پرائیوٹ سکریٹری مقرر

محمد اسد اللہ، ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کے ایڈیشنل پرائیوٹ سکریٹری مقرر

حیدرآباد ۔ 11۔ جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے سروے کمشنر وقف محمد اسد اللہ ڈپٹی کلکٹر کو ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مال محمد محمود علی کا ایڈیشنل پرائیویٹ سکریٹری مقرر کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج جی اے ڈی سے احکامات جاری کئے گئے ۔ پرنسپل سکریٹری پولیٹیکل آدر سنہا نے احکامات میں بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے محمد اسد اللہ ڈپٹی کلکٹر کی خدمات ایڈیشنل پرائیویٹ سکریٹری کی حیثیت سے فراہم کرنے کی خواہش کی ہے ۔ محمد اسد اللہ جو سروے کمشنر وقف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں فوری اثر کے ساتھ ایڈیشنل پرائیویٹ سکریٹری مقرر کیا گیا ۔ چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ محمد اسد اللہ کو فوری ریلیو کریں تاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داری سنبھال سکیں۔ واضح رہے کہ محمد اسد اللہ وقف بورڈ کے چیف اگزیکیٹیو آفیسر کی حیثیت سے دو سال نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس مدت کے دوران انہوں نے کئی اہم اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے اور ایک اصول پسند اور دیانتدار عہدیدار کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی۔ وقف مافیا نے آخر کار انہیں وقف بورڈ کی ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کیلئے سرکاری اثر و رسوخ کا استعمال کیا۔

TOPPOPULARRECENT