Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد اسد اللہ تلنگانہ کک باکسنگ اسوسی ایشن رنگاریڈی کے صدر منتخب

محمد اسد اللہ تلنگانہ کک باکسنگ اسوسی ایشن رنگاریڈی کے صدر منتخب

شمس آباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) شمس آباد میں کک باکسنگ اسوسی ایشن آف تلنگانہ کی جانب سے ضلع رنگاریڈی کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ سید اکرام اللہ حسینی جنرل سیکریٹری و واکو انڈیا بورڈ رکن نے محمداللہ کو ضلع رنگاریڈی یونٹ کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ بالراج، شیخ مجاہد اور عبدالستار کو نائب صدور، محمد عبدالرحیم سیکریٹری، سائی ناتھ یادو، شیخ عزیز اور راجو جوائنٹ سیکریٹری، رمیش خاذن اور نرسمہا یادو، کمار نائیک، وجئے کمار، سری لتا اور محمد نعیم الدین ایگزیکٹیو ممبرس کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر سید اکرم اللہ حسینی نے بتایا کہ کک باکسنگ کو ملک بھر میں پھیلانا اور اسے شہرت دلانے کی خاطر ضلع سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غرباء کو مفت تربیت بھی دی جائے گی جس سے ان میں کھیل کے متعلق شعور بیدار ہو۔ خواہش مند طلباء اسکولس کے مینجمنٹ سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے داخلہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 اگست کو سرور نگر اسٹیڈیم میں کک باکسنگ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں انڈر 14 اور 17 لڑکے اور لڑکیوں کو حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ کھیل کے فروغ کیلئے ضلع سطح سے کوشش کی جارہی ہے۔ محمد اسد نو منتخب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ کک باکسنگ کھیل کو ضلع کے تمام اسکولس و کالجس میں پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے۔ اس کیلئے وہ تمام اسوسی ایشنس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر ناگیشور راؤ نائب صدر، سید شرف الدین ایگزیکٹیو ممبر اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT