Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد اسد اللہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ مقرر

محمد اسد اللہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ مقرر

حیدرآباد ۔ 28۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ کیلئے محمد اسد اللہ ڈپٹی کلکٹر کو چیف اگزیکیٹیو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج احکامات جاری کئے۔ مرکز کی جانب سے 8 ستمبر کو وقف بورڈ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں تقسیم کردیا گیا جس کے بعد تلنگانہ حکومت نے سید عمر جلیل کو عہدیدار مجاز مقرر کیا، جن کی میعاد 6 ماہ مقرر کی گئی۔ تلنگانہ وقف بورڈ کیلئے علحدہ چیف اگزیکیٹیو آفیسر کا تقرر باقی تھا۔ محمد اسد اللہ دونوں ریاستوں کیلئے خدمات انجام دے رہے تھے۔ حکومت نے انہیں تنگانہ کے چیف اگزیکیٹیو آفیسر کی حیثیت سے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان احکامات پر فوری اثر کے ساتھ عمل ہوگا۔ محمد اسد اللہ نے آج اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لی۔

TOPPOPULARRECENT