Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد اسد اللہ کو سروے کمشنر وقف تلنگانہ کی زائد ذمہ داری

محمد اسد اللہ کو سروے کمشنر وقف تلنگانہ کی زائد ذمہ داری

حیدرآباد۔/6ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ کو سروے کمشنر وقف تلنگانہ کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ معصومہ بیگم اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کو سروے کمشنر وقف کی ذمہ داری سے سبکدوش کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ وقف ٹریبونل میں تیسرے رکن کی حیثیت سے ایک سال کی مدت کیلئے مقررکیا گیا ہے۔ وقف ٹریبونل میں 3 ارکان کا تقرر کیا جاتا ہے اور پہلے مرحلہ میں ایس گوردھن ریڈی VII ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بودھن کو صدر نشین اور محسنہ پروین ایڈوکیٹ کو رکن مقرر کیا گیا تھا۔ تیسرے رکن کی حیثیت سے سرکاری عہدیدار کا تقرر باقی تھا اور حکومت نے اس نشست پر معصومہ بیگم کا تقرر کیا۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ حکومت کے مزید احکامات تک وقف سروے کمشنر کی حیثیت سے خدمات جاری رکھیں گے۔ اقلیتی بہبود میں عہدیداروں کی کمی کے باعث کئی عہدوں کی زائد ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT