Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد ایوب کی ٹیبل ٹینس کیلئے سری لنکا روانگی

محمد ایوب کی ٹیبل ٹینس کیلئے سری لنکا روانگی

حیدرآباد۔ 16 جولائی (راست) عالمی شہرت یافتہ تلنگانہ کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی محمد ایوب سری لنکا میں منعقد شدنی سیکنڈ ساؤتھ ایشین چمپین شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے جیسا کہ یہ ٹورنمنٹ 20 تا 23 جولائی دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ محمد ایوب 18 جولائی کو حیدرآباد سے کولمبو کیلئے روانہ ہوں گے۔ محمد ایوب کو کئی بین الاقوامی مقابلوں جن میں نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ کے علاوہ امریکہ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور سنگاپور میں مقابلے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ سابق صدرجمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام سے گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ علاوہ ازیں وہ قومی سطح پر جموں و کشمیر میں منعقدہ نیشنل گیمس میں سلور میڈل اور جالندھر میں منعقدہ مقابلوں میں برانز میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں۔ یہاں یہ تذکرہ بھی اہم ہے کہ بین الاقوامی سطح کی کوچنگ کیلئے بھی ارباب مجاز سے گفتگو جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT