Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / محمد بن سلمان کی بان کی مون سے ملاقات ، فیس بک ہیڈکوارٹرس کا دورہ

محمد بن سلمان کی بان کی مون سے ملاقات ، فیس بک ہیڈکوارٹرس کا دورہ

Saudi Arabia's deputy crown prince, Mohammed bin Salman (L) greets U.N. Secretary-General Ban Ki-moon at the U.N. headquarters in New York, U.S., June 22, 2016. REUTERS/Lucas Jackson

نیویارک ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے دورے کے دوران گذشتہ روز سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان عرب خطے میں امن وامان کی صورت حال، عالمی امور، بین الاقوامی امن وسلامتی میں سعودی عرب کے کردار بالخصوص اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے توسط سے انسانی امداد کے حوالے سے سعودی عرب کی خدمات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے ایک بیان میں بتایا کہ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کئی معاملات پرتفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یمن، شام، لیبیا، فلسطین، یمن میں قیام امن کے لیے کویت میں جاری مذاکرات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عبداللہ المعلمی کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی بان کی مون سے ملاقات نہایت نتیجہ خیز اور کامیاب رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT