Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد جہانگیر خان ڈسٹرکٹ کوآپشن ممبرس فورم صدر بلا مقابلہ منتخب

محمد جہانگیر خان ڈسٹرکٹ کوآپشن ممبرس فورم صدر بلا مقابلہ منتخب

شمس آباد 19 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں ڈسٹرکٹ کوآپشن ممبرس فورم کا اجلاس محمد شمس الدین کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن ریاستی صدر اور محمد جاوید جنرل سکریٹری کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں کوآپشن ممبرس کے مسائل پر بات کی گئی۔ محمد شمس الدین ڈسٹرکٹ کوآپشن ممبرس فورم صدر کو ریاستی صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا تھا جس کے بعد ڈسٹرکٹ صدر کا عہدہ مخلوعہ  تھا۔ شمس آباد میں منعقد ہ اجلاس میں تمام کوآپشن ممبرس نے محمد جہانگیر خان کو بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ کوآپشن ممبرس فورم صدر کی حیثیت سے منتخب کیا۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ریاستی صدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ محمد جہانگیر خان ایک نوجوان قائد ہیں۔ انھوں نے ماضی میں ایم پی ٹی سی ممبر، ڈسٹرکٹ تلگو یواتا صدر و دیگر عہدوں پر فائز رہتے ہوئے بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پیش پیش رہتے ہیں۔ اب تمام کوآپشن ممبرس کو ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے خدمت کا موقع دیا گیا ہے اور اُمید ہے کہ وہ ہماری امیدوں کو پورا کریں گے۔ محمد جہانگیر خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ جس طرح سبھی ممبران نے انھیں بلا مقابلہ ضلع صدر کی حیثیت سے منتخب کیا ہے میں ان کی امیدوں کو برقرار رکھتے ہوئے کوآپشن ممبرس کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سے نمائندگیوں کے ذریعہ کوشش کروں گا۔ اس کے علاوہ حکومت کی اسکیمات کو گھر گھر تک پہنچاتے ہوئے انھیں حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کرانے کے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ محمد جہانگیر خان نے محمد شمس الدین، محمد جاوید اور دیگر تمام کوآپشن ممبرس سے اظہار تشکر کیا۔ اجلاس میں ابوبکر (مہیشورم) ، عبدالعزیز (مومن پیٹ) ، محمد احمد (معین آباد)، انور علی (پوڈور) ، سید ایوب (شاہ آباد) نائب صدور، محمد اکبر علی (حیات نگر)، شریف عثمان (سرور نگر) ، محمد عبدالسلام (منچال) جنرل سکریٹری، عبدالحفیظ (بشیرآباد)، شیخ چاند پاشاہ (شاہ میر پیٹ)، شیخ داؤد (یاچارم) جوائنٹ سکریٹریز ، اسلم بن عبداللہ راجندر نگر (خازن) اور محمد اکرم پاشاہ (میڑچل)  لیگل اڈوائزر کے علاوہ دیگر اضلاع کے کوآپشن ممبرس بھی شریک تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT