Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محمد خالق حسینی اور حمید اللہ انور کو مبارکباد

محمد خالق حسینی اور حمید اللہ انور کو مبارکباد

میدک ۔ 7 ۔ اپریل ( ذریعہ ای میل ) سینئر جرنلسٹ و بانی صدر تلنگانہ آر ٹی سی مائناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن محمد اعجاز الدین نے اپنے ایک مبارکباددی پیام میں ڈسٹرکٹ میڈیا اکریڈیشن کارڈ کمیٹی ضلع میدک کا رکن نامزد کئے جانے پر جناب ایم اے خالق حسینی کو اور ضلع عادل آباد میڈیا اکریڈیشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے سینئر صحافی و نمائند رہنمائے دکن جناب محمد حمید اللہ انور کو نامزد کئے جانے کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ ضلع عادل آباد اور ضلع میدک کے دونوں نامزد اراکین سے امید کی جاتی ہیکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربہ کا استعمال کرتے ہوئے اردو صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈز جاری کروانے میں مکمل سعی کریں گے ۔ علاوہ اس کے محمد اعجاز الدین نے تلگو روزنامہ نمستے تلنگانہ میدک کے نمائندے کندی سرینواس ریڈی کو بھی مبارکباد پیش کی جنہیں بھی ضلع میدک میڈیا اکریڈیشن کارڈ کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے ۔ ضلع سکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے محمد ریاض الدین ، پریس میدک کے نائب صدر محمد امتیاز الدین نے بھی نو نامزد اکریڈیشن کمیٹی کے ممبران خالق حسینی ، کندی سرینواس ریڈی کو مبارکباد پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT