Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد خطیب الدین خالد کو اردو اکیڈیمی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

محمد خطیب الدین خالد کو اردو اکیڈیمی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

حیدرآباد /11 نومبر ( راست ) امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیرائش و قومی یوم تعلیم کا جشن آج رویندرا بھارتی حیدرآباد میں اردو اکیڈیمی سرکار تلنگانہ کے تحت منایا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریا اور صدر جلسہ نائب وزیر اعلی تلنگانہ محمد محمود علی تھے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور مرکزی وزیر نے اساتذہ میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقسیم کئے جس میں ضلع کریم نگر کے اساتذہ بھی شامل تھے ۔ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں محمد خطیب الدین خالد اسکول اسسٹنٹ اردو سرکاری مدرسہ فوقانیہ قاضی پورہ جگتیال ، سلمی جبین ایس جی ٹی پرائمری اسکول جمبی گدے ، محمد حبیب اسکول ا سسٹنٹ ریاضی سرکاری مدرسہ فوقانیہ مکرم پورہ ، عائشہ ایس بی ٹی صدر معلمہ پرائمری اسکول کشمیر گڈہ محمد واجد پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج ک ورٹلہ شامل تھے ۔ اس پروگرام میں قائد کانگریس وی ہنمنت راؤ اور دیگر سیاسی قائدین موجود تھے ۔ کریم نگر کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ان کے ساتھی اساتذہ میں محمد نسیم احمد ، فیض احمد فیض ، محمد محمود علی افسر چیرمین اتحاد ملت ، محمد فہیم الدین ، محمد عبدالرحکیم ، خواجہ عادل الدین ، محمد عبدالقیوم ، محمد سمیع الدین نے مبارکباد پیش کی ۔ مزید یہ کہ ایوارڈس دس ہزار روپئے مالیت کے چیک میمورنڈم اور سند پر مشتمل تھا ۔

TOPPOPULARRECENT