Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد سمیع ایشیا ء کپ سے باہر

محمد سمیع ایشیا ء کپ سے باہر

نئی دہلی۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) زخموںکا شکار فاسٹ بولر محمد سمیع ایشیاء کپ  سے دستبردار ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ پندرہ رکنی ہندوستانی اسکواڈ میں بھوونیشور کمار کو شامل کرلیا گیا ہے۔بی سی سی آئی  نے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس بات کا انکشاف کیا جبکہ اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں بھی کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم کی ہدایت کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا تاکہ محمدسمیع کو زخموں سے نجات کیلئے کچھ مزید وقت مل جائے۔ سمیع  اسی زخم کی وجہ سے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے بھی محروم رہے تھے۔
احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن پر جرمانہ
دبئی۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ کے پہلے پلے آف میں گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے کے باعث جرمانہ کر دیا گیا، جبکہ کوئٹہ کی ٹیم سلو اوور رن ریٹ کی وجہ سے بھی پریشانی میں آ گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سننسی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست تو دیدی لیکن ان کی خوشی جرمانوں کی وجہ سے ماند پڑ گئی۔ پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں جہاں شائقین کے دلوں کی دھڑکن تیز رہی وہیں گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی بھی دباؤ میں نظر آئے۔ امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے کی وجہ سے احمد شہزاد پر میچ فیس کا 20 اورکیون پیٹرسن پر 10 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے بھی کوئٹہ کی ٹیم کو میچ فیس میں 10 فیصد کٹوتی کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT