Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد سمیع باپ بن گئے ، عید کی خوشیاں دوبالا

محمد سمیع باپ بن گئے ، عید کی خوشیاں دوبالا

کولکتہ۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بولر کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی جب وہ اس روز اپنی بیٹی کی پیدائش کے ساتھ باپ بن گئے۔ زندگی میں پہلی مرتبہ باپ بننے کا ایک بڑا لمحہ اس وقت آیا جب ان کی بیوی حسین جہاں نے گزشتہ روز دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر ایک خانگی ہاسپٹل میں ان کی بیٹی کو جنم دیا جس پر بے انتہا خوش محمد سمیع نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’بچی بہت اچھی اور صحت مند ہے۔ (ماں بیٹی) دونوں ٹھیک ہیں‘‘۔ محمد سمیع بائیں گھٹنے پر زخم اور سرجری کے سبب گزشتہ تین ماہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور بنگلور میں واقع این سی اے میں پریکٹیس کررہے ہیں جہاں وہ مزید چند دن گذاریں گے۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والی ٹسٹ سیریز سے محروم رہیں گے تاہم ستمبر اور اکتوبر کے دوران جنوبی آفریقہ کے خلاف یہاں منعقد شدنی سیریز میں شامل رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT