Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد سمیع ٹور میچ میں نظرانداز ، ٹوئنٹی 20 مقابلے میں مہمان ٹیم فاتح

محمد سمیع ٹور میچ میں نظرانداز ، ٹوئنٹی 20 مقابلے میں مہمان ٹیم فاتح

پرتھ ۔ 8 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم نے محدود اوورس کی سیریز کیلئے دورۂ آسٹریلیا کا آج کامیاب آغاز کیا ہے جیسا کہ اس نے ویسٹرن آسٹریلیا الیون کے خلاف منعقدہ ٹوئنٹی 20 مقابلے میں 74 رنز کی کامیابی حاصل کی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کیلئے شکھر دھون اور ویراٹ کوہلی نے نصف سنچریاں اسکور کرنے کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی کی جانب سے 14 گیندوں میں دو چھکوں کے ہمراہ 22 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کئے ۔ مہمان ٹیم کیلئے بائیں ہاتھ کے اوپنر دھون نے 40 گیندوں میں 8 چوکوں اور تین چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 74 جبکہ کوہلی نے 44 گیندوں میں 7 چوکوں اور تین چھکوں کے ہمراہ 74 رنز اسکور کئے ۔ جوابی اننگز میں میزبان ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی اسکور کرپائی جس میں اوپنر بریٹ نے 60 گیندوں میں 11 چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 74 رنز بنائے جبکہ دوسرا اعظم ترین اسکور وکٹ کیپر بیٹسمین انگلس کا رہا جنھوں نے 20 گیندوں میں بنا کسی باؤنڈری کے 11 رنز اسکور کئے ۔ دھونی نے اس ٹور مقابلے میں بریندر سرن سے بولنگ کا آغاز کروانے کے علاوہ فاسٹ بولر اُمیش یادو ، اسپنرس رویندر جڈیجہ ، روی چندرن اشون ، اکشر پٹیل کے علاوہ آل راؤنڈر شی دھون کو بھی بولنگ کا موقع فراہم کیا لیکن زخموں سے صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپسی کرنے والے بنگال کے فاسٹ بولر محمد سمیع کو اس مقابلے میں موقع نہیں دیا گیا ۔ سرن نے 4 اوور میں 24 رنز ، جڈیجہ نے 3 اوورس میں 13 رنز اور پٹیل نے 3 اوورس میں 13 رنز دیکر فی کس 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اشون 4 اوور کی بولنگ کے باوجود وکٹ حاصل نہ کرسکے اور 20 رنز دیئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT