Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد سمیع چوتھے ٹسٹ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں

محمد سمیع چوتھے ٹسٹ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں

دھرم شالہ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے آج ٹیم کے نٹ سیشن میں شرکت نہیں کی جیسا کہ میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے یہاں چوتھے ٹسٹ کے ضمن میں نٹ پریکٹس کی۔ علاوہ ازیں یہ تصدیق کردی گئی ہے کہ فاسٹ بولر محمد سمیع چوتھے ٹسٹ کے لیے قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں تاہم وہ ٹیم کے فزیو پیٹرک فار ہارٹ کی نگہداشت میں اپنی پریکٹس کررہے ہیں۔ سمیع جو کہ رانچی میں بھی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ شامل تھے جن کی ٹریننگ کی نگہداشت ٹیم کے فزیو کررہے تھے، یہ واضح کردیا گیا ہے کہ سمیع جو کہ زخموں سے صحت یابی کے ساتھ ٹیم انتظامیہ کی نگہداشت میں اپنی مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن وہ چوتھے ٹسٹ کے لیے معلنہ 15 رکنی میزبان ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ دریں اثناء کوہلی جوکہ سیدھے کاندھے کے زخم سے صحت یاب ہورہے ہیں، انہوں نے آج نٹ پریکٹس میں بیٹنگ نہیں کی تاہم انہوں نے ہلکی پھلکی فیلڈنگ پریکٹس کی اور اپنے کندھے پر زور نہیں ڈالا۔ امید کی جارہی ہے کہ کل ہونے والی ایک اور نٹ پریکٹس میں بھرپور شرکت کریں گے کیوں کہ وہ اس حالت میں چوتھے ٹسٹ سے خود کو الگ نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ تین مقابلوں میں انہوں نے قابل ذکر اسکور نہیں کیا اور سیریز بھی 1-1 سے برابر ہے جہاں دونوں ہی ٹیمیں دھرم شالہ کے چوتھے ٹسٹ میں کامیابی کے ساتھ بارڈر۔گواسکر سیریز پر قبضہ کرسکتی ہے۔ دونوں ہی ٹیموں کے سیریز میں مظاہرے مساوی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT