Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد شاہد کی فیملی کی مدد کیلئے راجیہ سبھا ارکان کا مطالبہ

محمد شاہد کی فیملی کی مدد کیلئے راجیہ سبھا ارکان کا مطالبہ

نئی دہلی ، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہاکی لجنڈ محمد شاہد کے انتقال کے ایک روز بعد آج راجیہ سبھا ارکان نے حکومت سے اپیل کی کہ اُن کی فیملی کیلئے تمام ممکنہ مدد کو یقینی بنایا جائے۔ ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے دلیپ ٹرکی (بی جے ڈی) نے کہا کہ ڈربلنگ لجنڈ کئی ہاکی کھلاڑیوں کیلئے مثال تھے اور انڈین اسپورٹس کیلئے اُن کے رول کیلئے یاد کئے جاتے ہیں۔ دلیپ نے جو خود بھی سابق انڈین ہاکی ٹیم کیپٹن ہیں، کہا کہ سوائے کرکٹ ہم اپنے اسپورٹ اسٹارز کو فراموش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شاہد کی فیملی کو کوئی مصائب کا سامنا نہیں ہونا چاہئے اور حکومت مدد فراہم کرے۔ سرکاری اور اپوزیشن دونوں صفوں کی طرف سے کئی ارکان نے دلیپ کی رائے سے اتفاق کیا۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے دلیپ کو بتایا، ’’میرے خیال میں سارا ایوان آپ سے اتفاق کرتا ہے۔‘‘
روسی وزیر اسپورٹس کی برطرفی نہیں
ماسکو ، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ولادیمیر پوتین شخصی ہتک کا جوکھم مول لے رہے ہیں کیونکہ تمام ہی روسی اتھلیٹس کیلئے ریو اولمپکس میں شرکت پر امتناع کا اندیشہ لاحق ہورہا ہے، پھر بھی متعلقہ شخص یعنی اسپورٹس منسٹر ویتالی موتکو کی برطرفی کا نہیں سوچا جارہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موتکو نے اسپورٹس کے شعبہ میں گزشتہ دیڑھ دہے میں کئی فتوحات دلائی ہیں جو پوتین کے قومی افتخار کی بحالی کے عزم کی مطابقت میں دیکھا جارہا ہے اور روسی لیڈر ان لوگوں کی حمایت میں ہیں جنھوں نے وفاداری سے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT