Friday , May 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد طلحہ شرف الدین کو بلیرڈز میں انعام دوم

محمد طلحہ شرف الدین کو بلیرڈز میں انعام دوم

حیدرآباد 16 فروری (راست) خانس پارلر (بلیرڈز) کی جانب سے منعقدہ آل اسٹیٹ بلیرڈز اوپن چمپئن شپ کا 12 فروری انعقاد عمل میں آیا جس میں تلنگانہ اسٹیٹ کے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں نے اس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔ محمد طلحہ شرف الدین نے اپنے حریف کو راست سیٹوں میں شکست دیتے ہوئے انعام دوم حاصل کیا۔ اس کامیابی پر انتظامیہ کی جانب سے ایک ہزار روپئے انعام نقد اور بلیرڈز کی عمدہ کیو دی گئی۔ محمد طلحہ شرف الدین کی ستائش کرتے ہوئے ماہرین فن نے کہاکہ یہ ایک اچھے قاری و طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے کھلاڑی کے طور پر اُبھر رہے ہیں۔ محمد طلحہ شرف الدین میسکو گریڈس ہائی اسکول قدیم ملک پیٹ میں آٹھویں جماعت کے طالب علم اور حافظ و قاری محمد نصیرالدین منشاوی خطیب جامع مسجد عالیہ گن فاؤنڈری کے فرزند ہیں۔
ونڈے اور ٹوئنٹی 20 میں نمبر ون بننے پر مسرور ہوں: عمران طاہر
جوہانسبرگ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر آئی سی سی کی ونڈے اور ٹوئنٹی 20 درجہ بندی میں نمبر ایک بولر بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ایک ہی ساتھ محدود اوورس کی دونوں طرز کی کرکٹ میں نمبر ایک بولر بننا آسان نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT