Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر تاحیات پابندی عائد ہونی چاہئے تھی: براڈ

محمد عامر تاحیات پابندی عائد ہونی چاہئے تھی: براڈ

لندن۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لارڈز ٹسٹ کی شکست نے اسٹوارٹ براڈ کو اتنا مایوس کردیا کہ وہ  محمد عامر کے متعلق اپنا بیان بدلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ محمد عامر کی حمایت کرنے والے انگلش فاسٹ باؤلر  نے کہا کہ عامر نے فکسنگ کی لہذا  ان پر تاحیات پابندی عائد  ہونی چاہئے تھی۔ براڈ نے محمد عامر پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں عامر کا بہت برا استقبال ہو گا۔ محمد عامر اور انکی بولنگ براڈ کے اعصاب پر سوار ہو گئی۔ لارڈز ٹسٹ میں شکست کا غصہ انگلش بولر نے محمد عامر پر نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں فکسنگ بہت بڑا جرم ہے چنانچہ محمد عامر پر تاحیات پابندی عائد ہونے چاہئے تھی۔ انگلش شائقین نے پاکستان بولر سے نرم رویہ برتا۔ تاہم آسٹریلیائی تماشائی محمد عامرکو معاف نہیں کریں گے ۔ ایجبسٹن میں ان کا استقبال لارڈز جیسا نہیں ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کو رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیخلاف ٹسٹ سیریز کھیلنا ہے۔ علاوہ ازیں براڈ نے یاسر شاہ کی تعریف کی اور کہا کہ انگلش بیٹسمینوں کو یاسر کی بولنگ کا توڑ اختیار کرنا ہو گا۔ ان کی گھومتی گیندوں کو کھیلنے کیلئے خاص حکمت عملی اپنانی ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT