Friday , April 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر پر ٹیم سے اخراج کی تلوار لٹکنے لگی

محمد عامر پر ٹیم سے اخراج کی تلوار لٹکنے لگی

کراچی ۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ناقص کارکردگی کی وجہ سے فاسٹ بولر محمد عامرپر اخراج کی تلوار لٹکنے لگی ہے ‘ جنہیں ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹسٹ سیریزسے بھی خارج کرنے پر غورکیا جارہا ہے جبکہ وہاب ریاض کو بھی آرام کا موقع دیتے ہوئے نوجوان فاسٹ باولر محمد عباس اور میر حمزہ کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے ۔کیربین سرزمین پر پاکستانی ٹسٹ ٹیم میں شمولیت کیلئے کامران اکمل کو ٹی ٹونٹی اور ونڈے سیریز میں کارکردگی دکھانی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ ماہ  ٹسٹ سیریز کیلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان مصباح الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیساتھ مشاورت کا آغاز کردیا اور نوجوان فاسٹ بولر عباس اور میر حمزہ کو  شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو خارج کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اظہر علی کے ساتھ سمیع اسلم اور شان مسعود بھی اسکواڈ میں موجود ہیں جبکہ ونڈے اور ٹی 20 سیریز میں نظرانداز کئے گئے سہیل خان کو ٹسٹ ٹیم میں برقرار رکھنے کا امکان ہے لیکن کامران اکمل کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی ٹی 20اور ون ڈے سیریز میں مظاہروں سے مشروط کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT