Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر کو آئندہ ہفتہ ویزا ملنے کی امکان

محمد عامر کو آئندہ ہفتہ ویزا ملنے کی امکان

لاہور۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ویزے کی درخواست اسلام آباد میں برطانوی سفارتخانے میں جمع کروا دی اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ انہیں آئندہ ہفتے برطانیہ کا ویزا مل جائے گا اور وہ ٹیم کے ہمراہ دورۂ انگلینڈ پر ٹیم کا حصہ ہوں گے  نیز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کو بھی مکتوب تحریر کیا گیا ہے جس میں محمد عامر کے معاملے پر خصوصی توجہ دینے اور ہمدردانہ غور کی اپیل کی گئی ہے اور ہمیں ویزا کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر دورہ انگلینڈ کی تیاری کے لئے ان دنوں پی سی بی کی جانب سے کاکول میں رواں ٹریننگ کیمپ میں شریک ہیں اور وہ خصوصی طور پر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ویزا کی درخواست برطانوی سفارتخانے میں جمع کروائی۔ دوسری جانب ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب ہونے والے بیشتر کھلاڑیوں کے ویزوں کی درخواست برطانوی سفارتخانے میں جمع کروادی تاہم محمد عامر کی درخواست معمول کے مطابق جمع نہیں کروائی گئی تھی۔ ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ محمد عامر نے اپنے ویزا کی درخواست برطانوی سفارتخانے میں جمع کرا دی جبکہ اس حوالے سے خصوصی کیس تیار کرکے انگلش کرکٹ بورڈ اور سفارت خانے سے بات کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کی تمام دستایزات مکمل ہیں اورقانونی مشیروں سے بھی بات کی گئی ہے جس کے بعد انہیں آئندہ ہفتے برطانیہ کا ویزا ملنے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT