Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزہ ملنے میں مشکلات

محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزہ ملنے میں مشکلات

لاہور ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ویزے حاصل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی لیکن اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کے ویزے کے حصول میں سخت مشکل کا سامنا ہے۔ بورڈ عامر کے ویزے کیلئے علحدہ کوششیں کرے گا۔ پاکستان کو چار ٹسٹ، پانچ ونڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز کھیلنے اگلے ماہ انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ پی سی بی نے امکانی کھلاڑیوں کے برطانوی ویزے کے حصول کیلئے کارروائی شروع کردی لیکن اس فہرست میں محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزہ ملنا آسان نہیں، اس لئے پی سی بی مکمل کیس تیار کرکے محمد عامر کے ویزے کی درخواست دے گا۔ اس ضمن میں انگلش کرکٹ بورڈ اور برطانوی سفارت خانے سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT