Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر کو برطانیہ کا ویزا جاری

محمد عامر کو برطانیہ کا ویزا جاری

کراچی، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کو 6 سال بعد ٹسٹ میچ کھیلنے کیلئے ٹیم کے ساتھ دورۂ انگلینڈ کیلئے ویزا جاری کردیا گیا۔ پی سی بی حکام نے بھی محمد عامر کے برطانوی ویزا جاری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ حکام کے مطابق عامر کو انگلینڈ کے سفر کیلئے پاسپورٹ سمیت دیگر دستاویزات کے موصول ہونے کا انتظار ہے جس کے بعد وہ 18 جون کو ٹیم کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ عامر 6 سال بعد لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ٹسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں انھوں نے اپنا آخری ٹسٹ میچ کھیلا تھا اور اس سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔
زیڈان کی ممبئی آمد، پرجوش استقبال
ممبئی ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی فٹبال لجنڈ ذین الدین زیڈان کی آج ہندوستان آمد ہوئی جبکہ پُرجوش پرستاروں کی جانب سے شہر کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اپنے کھیل کی بڑی شخصیت کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ سابق رئیل میڈرڈ اسٹار اور موجودہ منیجر شہر کی ایک رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے برانڈ ایمبسیڈر نامزد کئے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT