Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر کی جلد پاکستانی ٹیم واپسی ہوگی:پی سی بی

محمد عامر کی جلد پاکستانی ٹیم واپسی ہوگی:پی سی بی

اسلام آباد۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے گھریلو  ٹوئنٹی 20  کپ کے دوران محمد عامر کی کارکردگی پر تمام تر توجہ مرکوز کرنے کے فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ ٹورنمنٹ یکم تا 15 ستمبر کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا کوالیفائنگ راؤنڈ یکم سے پانچ جبکہ مرکزی ایونٹ آٹھ سے 15 ستمبر کے درمیان منعقد ہوگا۔میڈیا  سے گفتگو میں راولپنڈی کے عہدیدار نے کہا کہ رواں سال ستمبر میں پابندی ختم ہونے کے بعد عامر پاکستانی ٹیم میں واپسی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ٹیم میں اچھے فاسٹ بولروں کی کمی ہے اور عامر کی  شمولیت سے بولنگ کا شعبہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے مزید  کہا ہے کہ پی سی بی ان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ جلد پاکستانی  ٹیم میں جگہ بنالیں گے۔ انہوں نے کہا  کہ عامر  پاکستانی ٹوئنٹی 20  ٹورنمنٹ میں راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کریں گے جبکہ ریجن بھی ان کی کارکردگی پر نظر رکھے گا۔  ہمیں عامر کی واپسی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور توقع ہے کہ وہ رواں سال کے اختتام تک ٹیم میں ضرور شامل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT