Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں :شعیب ملک

محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں :شعیب ملک

کراچی۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہیکہ محمد عامر نے جو کیا تھا انہیں اس کی سزا مل چکی ہے۔ ہوسکتا ہے کچھ کرکٹرز کو ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی پر تحفظات ہوں لیکن مجھے محمد عامر کے ساتھ دوبارہ کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ایک  انٹر ویومیں انہوں نے کہا کہ محمد عامرنے جو غلط کام کیا تھا  اس کی سزا مل گئی۔ اگر حکام سمجھتے ہیں کہ محمد عامر اور سلمان بٹ سزا پوری کرنے کے بعد ٹیم میں آسکتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں بورڈ کے حکام کے فیصلے کا احترام کروں گا۔ شعیب ملک نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف شارجہ کے ٹوئنٹی 20 میں جب میں آوٹ ہوکر آیا تو میرے انگوٹھے میں تکلیف تھی۔ شاہد آفریدی اور کوچنگ عملہ کا خیال تھا کہ میں نے چار گھنٹے پہلے پین کلر لی تھی جس کا اثر ختم ہو رہا ہے مجھے تکلیف ہورہی تھی اس لئے مجھے سوپر اوور میں بیٹنگ کے لئے نہیں بھیجا گیا۔ شعیب ملک کے بموجب ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا فیصلہ پہلے کر چکا تھا اور اپنی تمام تر توجہ ونڈے اور ٹوئنٹی20 پر مرکوز رکھنا چاہتا تھا اس لئے شارجہ ٹسٹ میں سبکدوشی کا فیصلہ اچانک نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT