Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عرفان ڈھاکہ کی ٹیم میں شامل ہو گئے

محمد عرفان ڈھاکہ کی ٹیم میں شامل ہو گئے

میرپور۔23 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے تیسرے  سیزن  میں پاکستانی کھلاڑیوں کی لاٹری نکل آئی۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور سہیل تنویر کو سلہٹ سوپر اسٹارز اور وہاب ریاض کو رنگ پور رائیڈرزنے حاصل کیا۔ ڈھاکہ ڈائنا میٹس نے سہیل خان ، شاہ زیب حسن، ناصر جمشید ،یا سر شاہ اور محمد عرفان کیلئے جبکہ سعید اجمل، عمر اکمل ، محمد عامر اور کامران اکمل کیلئے چٹا گانگ وائی کنگز نے کامیاب بولی دی۔ باریسال بلز نے عماد وسیم اور محمد سمیع جبکہ کو میلا وکٹورینز نے شعیب ملک اور احمد شہزاد کو حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT