Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد علی تلنگانہ کے ابھرتے ہوئے ٹیبل ٹینس کھلاڑی

محمد علی تلنگانہ کے ابھرتے ہوئے ٹیبل ٹینس کھلاڑی

انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی محمد یوسف کے فرزند کو متعدد اعزاز
حیدرآباد۔ 15 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے ابھرتے ہوئے جونیئر ٹیبل ٹینس کھلاڑی محمد علی نے 27 تا 30 جولائی اسناگ ٹی ٹی اکیڈیمی ملک پیٹ پر منعقد دوسرے اسسٹنٹ رینکنگ ٹورنمنٹ میں بہرین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل ٹائیٹل حاصل کیا۔ بعد ازاں 11 تا 13 اگست مہاویر انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ میں منعقدہ تیسرے رینکنگ ٹورنمنٹ میں بھی محمد علی نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا جہاں انہیں یوتھ ٹائیٹل اور جونیئر ٹائیٹل حاصل ہوا۔ جونیئر ٹائیٹل میں محمد علی نے جی ٹی ٹی اے کے ورون شنکر کو 4-0 سے شکست دی۔ یوتھ زمرہ میں انہوں نے اسناگ اکیڈیمی کے امان الرحمن کو 4-0 سے شکست دی۔ مینس ٹائیٹل میں محمد علی نے اورینٹل انشورنس کے منوہر کمار کو 4-0 سے شکست دی۔ اس طرح محمد علی نے جونیئر کھلاڑی ہونے کے باوجود تمام تینوں ٹائیٹل مقابلوں میں فتح حاصل کی جو ان کے کیریئر میں یقیناً ایک تاریخی کارنام ہے ۔ محمد علی جو سینئر ٹیبل ٹینس کھلاڑی محمد یوسف کے ہونہار سپوت ہیں ۔ محمد علی کے کوچ بھی ان کے والد ہی ہیں اور ان کی نگرانی اور تربیت میں اس ابھرتے ہوئے کھلاڑی نے کیریئر کے ابتدائی مرحلوں میں ہی نمایاں کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ محمد علی اب ایوارڈ یافتہ سابق ٹیبل ٹینس چمپین ایس رامن کے زیر نگرانی چینائی کی رامنس اکیڈیمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔ محمد علی نے گزشتہ سال دہلی میں انڈر 19 زمرہ کے ایس جی ایف آر اسکول گیمس میں سلور میڈل حاصل کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT