Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد علی شبیر اور ملو روی کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ

محمد علی شبیر اور ملو روی کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ

پی گوردھن ریڈی کا تنقیدوں پر ردعمل ، صدر پی سی سی تلنگانہ کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے سینئیر قائد و رکن راجیہ سبھا مسٹر پی گوردھن ریڈی نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کے خلاف تنقید کرنے والے قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر اور نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ملو روی کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ قائد اپوزیشن اسمبلی مسٹر کے جانا ریڈی کو مخبر قرار دینے کے خلاف تلنگانہ پردیش کانگریس کی تادیبی کمیٹی نے مسٹر پی گوردھن ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 17 جون کو کمیٹی کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ جانا ریڈی کو کے سی آر کا مخبر کہنے پر قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر اور نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ملو روی نے علحدہ علحدہ پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر پی گوردھن ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ جس پر مسٹر پی گوردھن ریڈی نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے جانا ریڈی کو مخبر قرار دینے کی تردید کیا اور کہا کہ کانگریس ہی ایسی واحد جماعت ہے جس میں اظہار خیال کی آزادی ہے ۔ انہوں نے جانا ریڈی کا نام لیے بغیر ٹی آر ایس سے رابطے میں رہنے والے قائدین کو مخبر قرار دیا تھا اور انہیں پارٹی چھوڑ دینے کا مشورہ دیا تھا ۔ لیکن محمد علی شبیر اور ملو روی نے ان کے خلاف تنقید کرتے ہوئے ڈسپلن شکنی کی ہے ۔ لہذا ان دونوں قائدین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT